۔ (۴۹۵۳)۔ قَالَ صَفْوَانُ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی سَرِیَّۃٍ، قَالَ: ((سِیرُوا بِاسْمِ اللّٰہِ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ، تُقَاتِلُونَ أَعْدَائَ اللّٰہِ، لَا تَغُلُّوْا وَلَا تَقْتُلُوْا وَلِیدًا، وَلِلْمُسَافِرِ ثَلَاثَۃُ أَیَّامٍ وَلَیَالِیہِنَّ یَمْسَحُ عَلٰی خُفَّیْہِ إِذَا أَدْخَلَ رِجْلَیْہِ عَلٰی طُہُورٍ، وَلِلْمُقِیمِ یَوْمٌ وَلَیْلَۃٌ۔)) (مسند أحمد: ۱۸۲۶۶)
۔ سیدنا صفوان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک سریّہ میں بھیجا اور فرمایا: اللہ کے نام کے ساتھ اس کی راہ میں چلو، اللہ کے دشمنوں سے لڑا، نہ خیانت کرو اور نہ کسی بچے کو قتل کرو، مسافر تین دنوں تک اپنے موزوں پر مسح کر سکتا ہے، جبکہ اس نے وضو کی حالت میں موزے پہنے ہوں اور مقیم ایک دن رات تک ان پر مسح کر سکتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4953)