۔ (۴۹۵۴)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَشٰی مَعَہُمْ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِلٰی بَقِیعِ الْغَرْقَدِ، ثُمَّ وَجَّہَہُمْ، وَقَالَ: ((انْطَلِقُوا عَلَی اسْمِ اللّٰہِ، اللّٰہُمَّ أَعِنْہُمْ)) یَعْنِی النَّفَرَ الَّذِینَ وَجَّہَہُمْ إِلٰی کَعْبِ بْنِ الْأَشْرَفِ۔ (مسند أحمد: ۲۳۹۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بقیع الغرقد تک ان کے ساتھ چلے، پھر ان کو الوداع کہا اور فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نام پر چلو، اے اللہ! ان لوگوں کی مدد فرما۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد وہ لوگ تھے، جن کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کعب بن اشرف کو قتل کرنے کے لیے بھیجا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4954)