۔ (۴۹۵۹)۔ عَنْ رُبَیِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ رضی اللہ عنہا قَالَتْ: کُنَّا نَغْزُوْا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَنَسْقِی الْقَوْمَ وَنَخْدُمُھُمْ، وَنَرُدُّ الْجَرْحٰی وَالْقَتْلٰی اِلَی الْمَدِیْنَۃِ۔ (مسند أحمد: ۲۷۵۵۷)
۔ سیدہ ربیع بنت ِ معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جہاد کرتی تھیں، جس میں ہم لوگوں کو پانی پلاتیں، ان کی خدمت کرتیں اور زخمی لوگوں اور شہداء کو مدینہ منورہ میں منتقل کرتی تھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4959)