۔ (۴۹۷۲)۔ عَنْ إِیَاسِ بْنِ سَلَمَۃَ بْنِ الْأَکْوَعِ، عَنْ أَبِیہِ، قَالَ: کَانَ شِعَارُنَا لَیْلَۃَ بَیَّتْنَا فِی ہَوَازِنَ مَعَ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ، وَأَمَّرَہُ عَلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، أَمِتْ أَمِتْ، وَقَتَّلْتُ بِیَدَیَّ لَیْلَتَئِذٍ سَبْعَۃً أَہْلَ أَبْیَاتٍ۔ (مسند أحمد: ۱۶۶۱۲)
۔ سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے جس رات کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ ہوازن پر حملہ کیا تھا، اس دن ہمارا شعار أَمِتْ أَمِتْ (تو مار دے،، تو مار دے) تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر بنایا تھا اور میں نے اس دن اپنے ہاتھوں سے سات افراد کو قتل کیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4972)