۔ (۴۹۸)۔ عَنِ الْمُہَاجِرِ بْنِ قُنْفُذِ بْنِ عُمَیْرِ بْنِ جُدْعَانَؓ قَالَ: سَلَّمْتُ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ یَتَوَضَّأُ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیَّ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ وُضُوْئِہِ قَالَ: ((لَمْ یَمْنَعْنِیْ أَنْ أَرُدَّ عَلَیْکَ اِلَّا أَنِّیْ کُنْتُ عَلَی غَیْرِ وُضُوْئٍ (وَفِیْ رِوَایَۃٍ) اِلَّا أَنِّیْ کَرِہْتُ أَنْ أَذْکُرَ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی إِلَّا عَلٰی طَہَارَۃٍ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۰۴۲)
سیدنا مہاجر بن قنفذؓ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کہا، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وضو کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کا جواب نہ دیا، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے وضو سے فارغ ہوئے تو فرمایا: مجھے اس چیز نے تیرے سلام کا جواب دینے سے روکا کہ میں باوضو نہیں تھا۔ ایک روایت میں ہے: میں نے بغیر طہارت کے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کو ناپسند کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(498)