۔ (۴۹۷۹)۔ عَنْ عِصَامٍ الْمُزَنِیِّ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا بَعَثَ السَّرِیَّۃَ یَقُولُ: ((إِذَا رَأَیْتُمْ مَسْجِدًا أَوْ
سَمِعْتُمْ مُنَادِیًا فَلَا تَقْتُلُوا أَحَدًا۔)) قَالَ ابْنُ عِصَامٍ عَنْ أَبِیہِ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی سَرِیَّۃٍ۔ (مسند أحمد: ۱۵۸۰۵)
۔ سیدنا عصام مزنی رضی اللہ عنہ ، جو کہ اصحاب ِ رسول میں سے تھے، سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کوئی سریّہ روانہ کرتے تو فرماتے: جب تم مسجد دیکھ لو یا اذان سن لو تو کسی کو قتل نہ کرنا۔ ابن عصام راوی کے الفاظ یہ ہیں: سیدنا عصام رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک سریّہ میں بھیجا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4979)