Blog
Books



۔ (۴۹۹۲)۔ عَنِ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ،سُئِلَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ اَھْلِ الدَّارِ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ یُبَیِّتُوْنَ فَیُصَابُ مِنْ نِسَائِھِمْ وَذَرَارِیِّھِمْ، فَقَالَ: ((ھُمْ مِنْھُمْ۔)) ثُمَّ یَقُوْلُ الزُّھْرِیُّ: ثُمَّ نَھٰی عَنْ ذٰلِکَ بَعْدُ۔ (مسند أحمد: ۱۶۷۹۰)
۔ سیدنا صعب بن جثامہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مشرکوں کے ان گھروںکے بارے میں سوال کیا گیا، جن پر رات کو حملہ کیا جاتا ہے اور اس طرح ان کی عورتیں اور بچے بھی قتل کر دیئے جاتے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ بھی ان میں سے ہی ہیں۔ امام زہری کہتے ہیں: لیکن اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کر دیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4992)
Background
Arabic

Urdu

English