۔ (۵۰)۔عَنْ أَبِی ذَرٍّؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَقُوْلُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ: یَا ابْنَ آدَمَ لَوْ عَمِلْتَ قُرَابَ الْأَرْضِ خَطَایَا وَلَمْ تُشْرِکْ بِی شَیْئًا جَعَلْتُ لَکَ قُرَابَ الْأَرْضِ مَغْفِرَۃً۔)) زَادَ فِی رِوَایَۃٍ: وَ قُرَابُ الْأَرْضِ مِلْئُ الْأَرْضِ۔ (مسند أحمد: ۲۱۶۳۶)
سیدنا ابو ذرؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اے ابن آدم! اگر تو زمین کے بھراؤ کے برابر گناہ کرے، لیکن میرے ساتھ شرک نہ کرے تو میں تجھے زمین کے بھرنے کے برابر ہی بخشش عطا کر دوں گا۔ ایک روایت میں ہے: قُرَابُ الْأَرْضِ سے مراد زمین کا بھراؤ ہے۔