۔ (۴۹۹۵)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ اَنَّ رَجُلًا اَخَذَ اِمْرَاۃً فَنَازَعَتْہٗ قَائِمَ سَیْفِہِ فَقَتَلَھَا، فَمَرَّ عَلَیْھَا النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاُخْبِرَ بِاَمْرِھَا فَنَھٰی عَنْ قَتْلِ النِّسَائِ۔ (مسند أحمد: ۲۳۱۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے ایک عورت کو بطورِ قیدی لیا، جب اس خاتون نے اس مرد سے اس کی تلوار کا دستہ پکڑ کر تلوار کھینچنا چاہا تو اس نے اس کو قتل کر دیا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس سے گزرے اور آپ کو بتلایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کوقتل کرنے سے منع کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4995)