۔ (۵۰۰۵)۔ عَنْ اُسَامَۃَ بْنِ زَیِدَ رضی اللہ عنہما : اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَانَ وَجَّھَہٗ وِجْھَۃً فَقُبِضَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، فَسَاَلَہٗ اَبُوْ بَکْرٍ رضی اللہ عنہ مَا الَّذِیْ عَھِدَ اِلَیْکَ؟ قَالَ: عَھِدَ اِلَیَّ اَنْ اُغِیْرَ عَلٰی اَبْنٰی صَبَاحًا ثُمَّ اُحَرّقَ۔ (مسند أحمد: ۲۲۱۶۷)
۔ سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ایک طرف بھیجا تھا، لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پا گئے تھے، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے سوال کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمہیں کون سی نصیحت کی تھی؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ نصیحت کی تھی کہ میں اَبْنٰی بستی پر صبح کے وقت حملہ کروں اور پھر جلادوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5005)