۔ (۵۰۲۶)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَلرَّجُلُ یَکُوْنُ حَامِیَۃَ الْقَوْمِ یَکُوْنُ سَھْمُہٗ وَسَھْمُ غَیْرِہِ سَوَائً؟ قَالَ: ((ثَکِلَتْکَ اُمُّکَ ابْنَ اُمِّ سَعْدٍ، وَھَلْ تُرْزَقُوْنَ وَتُنْصَرُوْنَ اِلَّا بِضُعَفَائِکُمْ۔)) (مسند أحمد: ۱۴۹۳)
۔ سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! جو آدمی بوقت شکست لوگوں کی حفاظت کا کام سرانجام دیتا ہے، کیا اس کا اور دوسرے مجاہدین کا حصہ برابر برابر ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: او سعد کی ماں کے بیٹے! تیری ماں تجھے گم پائے، صرف تمہارے کمزوروں کی وجہ سے تم کو رزق دیا جاتا ہے اور تمہاری مدد کی جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5026)