۔ (۵۰۲۹)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ قَالَ: رَاَیْتُ الْمَغَانِمَ تُجْزَئُ خَمْسَۃَ اَجْزَائٍ ثُمَّ یُسْھَمُ عَلَیْھَا، فَمَا کَانَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَھُوَ لَہٗ یَتَخَیَّرُ۔ (مسند أحمد: ۵۳۹۷)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے دیکھا کہ غنیمتوں کے پانچ حصے بنائے جاتے تھے، پھر ان کے حصے بنائے جاتے تھے، جو حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہوتا تھا، اس کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود منتخب کرتے تھے، (یعنی جس کو چاہتے دیتے اور جس کو چاہتے نہ دیتے)۔
Musnad Ahmad, Hadith(5029)