۔ (۵۰۴)۔عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَؓ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِنَّ ہٰذِہِ الْحُشُوْشَ مُحْتَضَرَۃٌ، فَاِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمْ فَلْیَقُلْ: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۵۰۱)
سیدنا زید بن ارقمؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک ان طہارت خانوں میں شیطان حاضر ہوتے ہیں، اس لیے جب کوئی آدمی اِن میں داخل ہو تو وہ یہ دعا پڑھا کرے: اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ …اے اللہ! بیشک میں خبیث جنّوں اور خیبث جننیوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(504)