Blog
Books



۔ (۵۰۳۶)۔ عَنْ یَزِیدَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ الشِّخِّیرِ، قَالَ: کُنَّا بِہٰذَا الْمِرْبَدِ بِالْبَصْرَۃِ، قَالَ: فَجَائَ أَعْرَابِیٌّ مَعَہُ قِطْعَۃُ أَدِیمٍ أَوْ قِطْعَۃُ جِرَابٍ، فَقَالَ: ہٰذَا کِتَابٌ کَتَبَہُ لِی النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، قَالَ أَبُو الْعَلَائِ: فَأَخَذْتُہُ فَقَرَأْتُہُ عَلَی الْقَوْمِ فَإِذَا فِیہِ ((بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ، ہٰذَا کِتَابٌ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لِبَنِی زُہَیْرِ بْنِ أُقَیْشٍ، إِنَّکُمْ إِنْ أَقَمْتُمُ الصَّلَاۃَ، وَأَدَّیْتُمُ الزَّکَاۃَ، وَأَعْطَیْتُمْ مِنْ الْمَغَانِمِ الْخُمُسَ، وَسَہْمَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَالصَّفِیَّ، فَأَنْتُمْ آمِنُونَ بِأَمَانِ اللّٰہِ وَأَمَانِ رَسُولِہِ۔)) قَالَ: قُلْنَا: مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَقَالَ: سَمِعْتُہُ یَقُولُ: ((صَوْمُ شَہْرِ الصَّبْرِ وَثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ مِنْ کُلِّ شَہْرٍ یُذْہِبْنَ وَحَرَ الصَّدْرِ)) (مسند أحمد: ۲۳۴۶۶)
۔ یزید بن عبد اللہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم بصرہ کے اس باڑے میں تھے، ایک بدّو آیا، اس کے پاس چمڑے یا مشکیزے کا ایک ٹکڑا تھا، اس نے کہا: یہ خط ہے، یہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے میرے لیے لکھا تھا، ابو العلاء کہتے ہیں: میں نے وہ خط پکڑا اور لوگوں کو پڑھ کر سنایا، اس کی عبارت یہ تھی: بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ، یہ خط محمد رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے بنو زہیر بن اقیش کو لکھا گیا ہے، اگر تم لوگ نماز ادا کرتے رہے، زکوۃ دیتے رہے، غنیمتوں میں سے خمس، اپنے نبی کا حصہ اور منتخب حصہ دیتے رہے تو تم اللہ کی امان اور اس کے رسول کی امان کے ساتھ باامن رہو گے۔ پھر ہم نے اس سے کہا: تو نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کیا سنا، اس نے کہا: میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: صبر والے مہینے کے روزے اور ہر ماہ میں سے تین روزے سینے کے کینے کو ختم کر دیتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5036)
Background
Arabic

Urdu

English