۔ (۵۰۳۷)۔ عَنْ اَبِیْ عَمْرَۃَ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ: أَتَیْنَا رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَنَحْنُ أَرْبَعَۃُ نَفَرٍ، وَمَعَنَا فَرَسٌ، فَأَعْطٰی کُلَّ إِنْسَانٍ مِنَّا سَہْمًا، وَأَعْطَی الْفَرَسَ سَہْمَیْنِ۔ (مسند أحمد: ۱۷۳۷۱)
۔ سیدنا عمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم چار افراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے، ہمارے ساتھ ایک گھوڑا بھی تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم میں سے ہرآدمی کو ایک حصہ اور گھوڑے کے دو حصے دیئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5037)