۔ (۵۰۸۰)۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِیَّ، یُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا مِنْ الْمُسْلِمِینَ تُوُفِّیَ بِخَیْبَرَ، وَأَنَّہُ ذُکِرَ لِرَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((صَلُّوا عَلٰی صَاحِبِکُمْ)) قَالَ: فَتَغَیَّرَتْ وُجُوہُ الْقَوْمِ لِذٰلِکَ، فَلَمَّا رَأَی الَّذِی بِہِمْ، قَالَ: ((إِنَّ صَاحِبَکُمْ غَلَّ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ۔)) فَفَتَّشْنَا مَتَاعَہُ فَوَجَدْنَا فِیہِ خَرَزًا مِنْ خَرَزِ الْیَہُودِ، مَا یُسَاوِی دِرْہَمَیْنِ۔ (مسند أحمد: ۱۷۱۵۶)
۔ سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مسلمان آدمی خیبر کے دن فوت ہو گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم خود اپنے ساتھی کی نمازِ جنازہ ادا کر لو۔ یہ بات سن کر لوگوں کے چہرے فق ہو گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی یہ کیفیت دیکھی تو فرمایا: تمہارے ساتھی نے اللہ کی راہ میں خیانت کی ہے۔ پس جب ہم نے اس کے سامان کو کھولا تو یہودیوں کے موتیوں میں سے کچھ موتی اس کے پاس پائے، وہ دو درہم کی قیمت کے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5080)