۔ (۵۰۸۸)۔ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَائِ أَوْ غَیْرِہِ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ بِالْعَبَّاسِ قَدْ أَسَرَہُ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! لَیْسَ ہٰذَا أَسَرَنِی، أَسَرَنِی رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ أَنْزَعُ مِنْ ہَیْئَتِہِ کَذَا وَکَذَا، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِلرَّجُلِ: ((لَقَدْ آزَرَکَ اللّٰہُ بِمَلَکٍ
کَرِیمٍ۔))(مسند أحمد: ۱۸۶۹۳)
۔ سیدنا براء رضی اللہ عنہ یا کسی اور صحابی سے مروی ہے کہ ایک انصاری آدمی، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو لے کر آئے، اسی آدمی نے ان کو قید کیا تھا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس آدمی نے مجھے قید نہیں کیا، بلکہ ایک اور آدمی تھا، وہ سر کے اگلے حصے سے گنجا تھا اور اس کی ہیئت ایسے ایسے تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ایک معزز فرشتے کے ساتھ تیری مدد کی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5088)