۔ (۵۰۹۶)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أُصِیبَ یَوْمَ الْخَنْدَقِ رَجُلٌ مِنْ الْمُشْرِکِینَ، وَطَلَبُوا إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ یُجِنُّوہُ، فَقَالَ: ((لَا وَلَا کَرَامَۃَ لَکُمْ۔)) قَالُوْا: فَإِنَّا نَجْعَلُ لَکَ عَلٰی ذٰلِکَ جُعْلًا، قَالَ: ((وَذٰلِکَ أَخْبَثُ وَأَخْبَثُ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۱۹)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ غزوۂ خندق کے موقع پر ایک مشرک قتل ہو گیا، اُن لوگوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اس آدمی کو دفنانا چاہتے ہیں، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، تمہارے لیے کوئی کرامت اور عزت نہیں ہے۔ انھوں نے کہا: ہم اس کے عوض آپ کو کچھ دے دیتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ تو بہت خبیث چیز ہو گی، بلکہ سب سے زیادہ خبیث ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(5096)