۔ (۵۱۱۲)۔ عَنْ اَبِیْ اُمَامَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: اسْتَضْحَکَ رَسُوْلُ اللّٰہِ یَوْمًا فَقِیْلَ لَہٗ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! مَا یُضْحِکُکَ؟ قَالَ: ((قَوْمٌ یُسَاقُوْنَ اِلَی الْجَنَّۃِ مُقَرَّنِیْنَ فِی السَّلَاسِلِ۔)) (مسند أحمد: ۲۲۵۵۶)
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے، کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے اللہ کے رسول! کس چیز نے آپ کو ہنسا دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کچھ لوگوں کو اس حال میں جنت کی طرف لایا جا رہا ہے کہ وہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5112)