۔ (۵۱۲)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِؓ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَدْ نَہَانَا عَنْ أَنْ نَسْتَدْبِرَالْقِبْلَۃَ أَوْ أَنْ نَسْتَقْبِلَہَا بِفُرُوْجِنَا اِذَا أَہْرَقْنَا الْمَائَ، قَالَ: ثُمَّ رَأَیْتُہُ قَبْلَ مَوْتِہِ بِعَامٍ مُسْتَقْبِلَ الْقِبْلَۃِ۔ (مسند أحمد: ۱۴۹۳۳)
سیدنا جابر بن عبداللہؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف پیٹھ یا منہ کرنے سے منع فرمایا، لیکن میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات سے ایک سال قبل قبلہ کی طرف رخ کر کے (قضائے حاجت کرتے ہوئے) دیکھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(512)