۔ (۵۱۳)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَؓ قَالَ: رَقِیْتُ یَوْمًا فَوْقَ بَیْتِ حَفْصَۃَ فَرَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی حَاجَتِہِ مُسْتَقْبِلَ الشَّامِ مُسْتَدْبِرَالْقِبْلَۃِ۔ (مسند أحمد: ۴۶۰۶)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایک دن سیدہ حفصہ ؓ کے گھر کی چھت پر چڑھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شام کی طرف منہ کر کے اور قبلہ کی طرف پیٹھ کر کے قضائے حاجت کر رہے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(513)