۔ (۵۱۲۴)۔ عَنْ صَخْرِ بْنِ عَیْلَۃَ، أَنَّ قَوْمًا مِنْ بَنِی سُلَیْمٍ فَرُّوْا عَنْ أَرْضِہِمْ حِینَ جَائَ الْإِسْلَامُ، فَأَخَذْتُہَا فَأَسْلَمُوا فَخَاصَمُونِی فِیہَا إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَرَدَّہَا عَلَیْہِمْ، وَقَالَ: ((إِذَا أَسْلَمَ الرَّجُلُ فَہُوَ أَحَقُّ بِأَرْضِہِ وَمَالِہِ۔)) (مسند أحمد: ۱۸۹۸۵)
۔ سیدنا صخر بن عیلہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب اسلام آیا تو بنو سلیم کے کچھ لوگ اپنی زمین سے بھاگ گئے، میں نے ان کی زمین پر قبضہ کر لیا، جب وہ مسلمان ہو گئے تو وہ یہ جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ زمین ان کو لوٹا دی اور فرمایا: جب آدمی مسلمان ہو جاتا ہے تو وہی اپنی زمین اور مال کا زیادہ مستحق ہوتاہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5124)