۔ (۵۱۳۴)۔ عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ، قَالَ: أَجَارَ رَجُلٌ مِنْ الْمُسْلِمِینَ رَجُلًا، وَعَلَی
الْجَیْشِ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَقَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِیدِ وَعَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: لَا نُجِیرُہُ، وَقَالَ أَبُو عُبَیْدَۃَ: نُجِیرُہُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((یُجِیرُ عَلَی الْمُسْلِمِیْنَ اَحَدُھُمْ۔)) (مسند أحمد: ۱۶۹۵)
۔ سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مسلمان آدمی نے کسی شخص کو پناہ دے دی، اس لشکر کے امیر سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا خالد بن ولید اور سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما نے کہا: ہم اس کو پناہ نہیں دیں گے، لیکن سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اس کو پناہ دیں گے، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: کوئی ایک مسلمان تمام مسلمانوں پر پناہ دے سکتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5134)