۔ (۵۱۷۷)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: بَیْنَا الْحَبَشَۃُ یَلْعَبُونَ عِنْدَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِحِرَابِہِمْ، دَخَلَ عُمَرُ فَأَہْوٰی إِلَی الْحَصْبَائِ یَحْصِبُہُمْ بِہَا، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((دَعْہُمْ یَا عُمَرُ)) (مسند أحمد: ۸۰۶۶)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حبشی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں (مسجد نبوی میں) لڑائی کے آلات کے ساتھ کھیل رہے تھے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تو وہ ان کو مارنے کے لیے کنکریاں اٹھانے کے جھکے، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! ان کو کھیلنے دو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5177)