۔ (۵۱۸۸)۔ عَنْ أَبِی وَہْبٍ الْجُشَمِیِّ،
وَکَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((تَسَمَّوْا بِأَسْمَائِ الْأَنْبِیَائِ، وَأَحَبُّ الْأَسْمَائِ إِلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عَبْدُ اللّٰہِ وَعَبْدُالرَّحْمٰنِ، وَأَصْدَقُہَا حَارِثٌ وَہَمَّامٌ، وَأَقْبَحُہَا حَرْبٌ وَمُرَّۃُ، وَارْتَبِطُوا الْخَیْلَ، وَامْسَحُوا بِنَوَاصِیہَا وَأَعْجَازِہَا، أَوْ قَالَ: ((وَأَکْفَالِہَا وَقَلِّدُوہَا وَلَا تُقَلِّدُوہَا الْأَوْتَارَ، وَعَلَیْکُمْ بِکُلِّ کُمَیْتٍ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ، أَوْ أَشْقَرَ أَغَرَّ مُحَجَّلٍ، أَوْ أَدْہَمَ أَغَرَّ مُحَجَّلٍَ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۲۴۱)
۔ سیدنا ابو وہب جشمی رضی اللہ عنہ ، جن کو صحبت کا شرف حاصل تھا، سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: انبیائے کرام کے نام رکھا کرو، اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ محبوب نام عبد اللہ اور عبد الرحمن ہیں، سچے نام حارث اور ہمام ہیں اور قبیح نام حرب اور مرہ ہیں، گھوڑوں کو سرحدی حفاظت کے لیے تیار رکھو، ان کی پیشانی اور سرین کو چھوا کرو اور ان کو قلادے ڈالا کرو، لیکن وہ تانت کے نہ ہوں، گھوڑوں کی ان قسموں کا اہتمام کرو: سیاہی سرخی مائل یعنی قرمزی رنگ کے گھوڑے جن کی پیشانی اور ٹانگوں میں سفیدی ہو، سفید و سرخ گھوڑا جس کی پیشانی اور ٹانگوں میں سفیدی ہو اور وہ سخت سیاہ گھوڑا جس کی پیشانی اور ٹانگوں میں سفیدی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5188)