۔ (۵۱۸۹)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذَکَرَ مَعْنَاہُ، قَالَ مُحَمَّدٌ: وَلَا أَدْرِی بِالْکُمَیْتِ بَدَأَ أَوْ بِالْأَدْہَمِ، قَالَ: وَسَأَلُوہُ لِمَ فَضَّلَ الْأَشْقَرَ؟ قَالَ: لِأَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَعَثَ سَرِیَّۃً فَکَانَ أَوَّلَ مَنْ جَائَ بِالْفَتْحِ صَاحِبُ الْأَشْقَرِ۔ (مسند أحمد: ۱۹۲۴۲)
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، پھر اوپر والی حدیث کے ہم معنی حدیث ذکر کی، محمد راوی کہتے ہیں: مجھے اس چیز کا علم نہ ہو سکا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے سیاہی سرخی مائل گھوڑے کا ذکر کیا یا سیاہ گھوڑے کا۔ جب لوگوں نے اس سے سوال کیاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفید و سرخ گھوڑے کو کیوں فضیلت دی تو اس نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سریہ بھیجا تھا، جو آدمی سب سے پہلے فتح کی خوشخبری لایا تھا، وہ اس قسم کے گھوڑے پر سوار تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5189)