۔ (۵۱۹۲)۔ عَنْ أَبِی عَامِرٍ الْہَوْزَنِیِّ، عَنْ أَبِی کَبْشَۃَ الْأَنْمَارِیِّ، أَنَّہُ أَتَاہُ فَقَالَ: أَطْرِقْنِی مِنْ فَرَسِکَ فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((مَنْ أَطْرَقَ فَعَقَّتْ لَہُ الْفَرَسُ کَانَ لَہُ کَأَجْرِ سَبْعِینَ فَرَسًا حُمِلَ عَلَیْہِ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ)) (مسند أحمد: ۱۸۱۹۵)
۔ ابو عامر ہوزنی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: سیدنا ابو کبشہ انماری رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور کہا: مجھے جفتی کے لیے اپنا گھوڑا دو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے جفتی کے لیے کسی کو گھوڑا دیا اور اس کے نتیجے میں گھوڑا پیدا ہوا تو اس کے لیے ایسے ستر گھوڑوں کا ثواب ہو گا، جو اللہ کے راستے میں سواری کے لیے دیئے جائیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5192)