۔ (۵۲۰۰)۔ عَنْ عُتْبَۃَ بْنِ عَبْدِنِالسُّلَمِیِّ رضی اللہ عنہ قَالَ: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنْ جَزِّ اَعْرَافِ الْخَیْلِ وَنَتْفِ اَذْنَابِھَا، وَجَزِّ نَوَاصِیْھَا، وَقَالَ: ((اَمَّا اَذْنَابُھَا فَاِنَّھَا مُذَابُّھَا، وَاَمَّا عِرَافُھَا فَاِنَّھَا اِدْفَائُھَا، وَاَمَّا نَوَاصِیْھَا فَاِنَّ الْخَیْرَ مَعْقُوْدٌ فِیْھَا، (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ) وَنَوَاصِیْھَا مَعْقُوْدٌ بِھَا الْخَیْرُ اِلٰی یَوْمِ
الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۷۹۰)
۔ سیدنا عتبہ بن عبد سلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھوڑے کی گردن کے بال، دم کے بال اور پیشانی کے بال کاٹنے سے منع کیا اور فرمایا: گھوڑوں کی دُمیں (مکھیوں وغیرہ کو) ہٹاتی ہیں، گردن کے بال ان کو سردی سے بچاتے ہیں اور پیشانیاں، کیا بات ہے ان کی کہ اللہ تعالیٰ نے روزِ قیامت تک خیر کو ان کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5200)