عَنْ حُذَيْفَة قال: إِن رَسُولَ الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: إِذَا قَامَ أَحَدُكُم، أَو قَالَ الرَجُلُ في صَلَاتِه يُقْبِلُ اللهُ عَلَيه بِوَجْهِه، فَلَا يَبْزُقَنّ أَحَدُكُم في قِبْلَتِه، وَلَا يَبْزُقَنَّ عَنْ يَمِينِه، فَإِنَّ كَاتِبَ الْحَسَنَاتِ عَن يَمِينِه، وَلَكِنْ لِيَبْزُقْ عن يَسَارِه
حذیفہرضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہاكہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص اپنی نماز میں كھڑا ہوتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اپنے چہرے كا رخ اس كی طرف كر كے متوجہ ہو جاتا ہے۔ اس لئے كوئی شخص اپنے قبلہ كی طرف ہر گز نہ تھوكے ، نہ اپنے دائیں طرف تھوكے۔ كیونكہ نیكیاں لكھنے والے دائیں طرف ہوتے ہیں، لیكن اپنے بائیں طرف تھوكے۔
Silsila Sahih, Hadith(521)