۔ (۵۲۰۶)۔ عَنْ عَبَّادِبْنِ تَمِیمٍ أَنَّ أَبَابَشِیرٍ الْأَنْصَارِیَّ أَخْبَرَہُ: أَنَّہُ کَانَ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِی بَعْضِ أَسْفَارِہِ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَسُولًا، لَا یُبْقَیَنَّ فِی رَقَبَۃِ بَعِیرٍ قِلَادَۃٌ مِنْ وَتَرٍ وَلَا قِلَادَۃٌ إِلَّا قُطِعَتْ، قَالَ اِسْمَاعِیْلُ: قَاَل وَاَحْسِبُہُ، قَالَ: وَالنَّاسُ فِیْ مِیَاھِِھِمْ۔
۔ سیدنا ابو بشیر انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک قاصد بھیجا، وہ یہ اعلان کر رہا تھا کہ اونٹ کی گردن میں کوئی قلادہ ہر گز باقی نہ چھوڑا جائے، وہ تانت کا ہو یا کسی اور چیز کا۔ اسماعیل راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ اس وقت لوگ پانیوں پر تھے۔ (مسند أحمد: ۲۲۲۳۲)
Musnad Ahmad, Hadith(5206)