۔ (۵۲۰۹)۔ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مَرْجَانَۃَ، أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ یَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَۃً مُؤْمِنَۃً أَعْتَقَ اللّٰہُ بِکُلِّ إِرْبٍ مِنْہُ إِرْبًا مِنَ النَّارِ حَتّٰی أَنَّہُ لَیُعْتِقُ بِالْیَدِ الْیَدَ وَبِالرِّجْلِ الرِّجْلَ وَبِالْفَرْجِ الْفَرْجَ۔)) فَقَالَ عَلِیُّ بْنُ حُسَیْنٍ: أَنْتَ سَمِعْتَ ہٰذَا مِنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ؟ فَقَالَ سَعِیدٌ: نَعَمْ، فَقَالَ عَلِیُّ بْنُ حُسَیْنٍ لِغُلَامٍ لَہُ: أَفْرَہَ غِلْمَانِہِ ادْعُ لِی مُطَرِّفًا، قَالَ: فَلَمَّا قَامَ بَیْنَ یَدَیْہِ قَالَ: اذْہَبْ فَأَنْتَ حُرٌّ لِوَجْہِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ (مسند أحمد: ۹۴۵۵)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مؤمن گردن کو آزاد کیا، اللہ تعالیٰ اس کے ہر عضو کے بدلے اس کے ہر عضو کو آگ سے آزاد کر دے گا، یعنی وہ اس کے ہاتھ کے بدلے ہاتھ کو، ٹانگ کے ٹانگ کو اور شرم گاہ کے بدلے شرم گاہ کو آزاد کرے گا۔ علی بن حسین نے کہا: کیا تم نے یہ حدیث سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنی ہے؟ سعید نے کہا: جی ہاں، پس علی بن حسین نے اپنے سب سے زیادہ چست غلام سے کہا: مطرف کو بلاؤ، جب وہ ان کے سامنے کھڑا ہوا تو انھوں نے کہا: تو چلا جا، تو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے آزاد ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5209)