۔ (۵۲۱۲)۔ عَنْ حَکِیْمِ بْنِ حِزَامٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: اَعْتَقَتُّ فِی الْجَاھِلِیَّۃِ اَرْبَعِیْنَ مُحُرَّرًا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اَسْلَمْتَ عَلٰی مَا سَبَقَ لَکَ مِنْ خَیْرٍ۔)) (مسند أحمد: ۱۵۶۶۰)
۔ سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے جاہلیت میں چالیس غلام آزاد کیے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم خیر کے جو امور سر انجام دے چکے تھے، ان سمیت اسلام لائے ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5212)