۔ (۵۲۱۴)۔ عَنْ مَیْمُوْنَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَتْ: اَعْتَقْتُ جَارِیَۃً لِیْ فَدَخَلَ عَلَیَّ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَاَخْبَرْتُہُ بِعِتْقِھَا، فَقَالَ: ((آجَرَکِ اللّٰہُ، اَمَّا اَنَّکِ لَوْ اَعْطَیْتِھَا اَخْوَالَکِ کَانَ اَعْظَمَ لِاَجْرِکِ۔)) (مسند أحمد: ۲۷۳۵۴)
۔ زوجہ ٔ رسول سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے اپنی ایک لونڈی آزاد کی، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے اور میں نے اس کی آزادی کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تجھے اجر دے، لیکن اگر تونے یہ لونڈی اپنے ماموؤں کو دی ہوتی تو یہ عمل تیرے لیے بہت بڑے اجر کا باعث ہوتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5214)