Blog
Books



۔ (۵۲۱۵)۔ عَنْ سَعْدٍ مَوْلٰی أَبِی بَکْرٍ، وَکَانَ یَخْدُمُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، وَکَانَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یُعْجِبُہُ خِدْمَتُہُ، فَقَالَ: یَا أَبَا بَکْرٍ! أَعْتِقْ سَعْدًا، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! مَا لَنَا مَاہِنٌ غَیْرُہُ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَعْتِقْ سَعْدًا أَتَتْکَ الرِّجَالُ۔)) قَالَ أَبُو دَاوُدَ: یَعْنِی السَّبْیَ۔ (مسند أحمد: ۱۷۱۷)
۔ مولائے ابو بکر سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، جو کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت کرتے تھے اور ان کی خدمت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پسند بھی آتی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے ابو بکر! سعد کو آزاد کر دو۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کے علاوہ ہمارا کوئی خادم نہیں ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم سعد کو آزاد کر دو، تمہارے پاس کئی بندے آئیں گے۔ امام ابو داودد طیالسی نے کہا: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی مراد قیدی تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5215)
Background
Arabic

Urdu

English