Blog
Books



۔ (۵۲۱۷)۔ عَنْ مَالِکِ بْنِ عَمْرٍو الْقُشَیْرِیِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَنْ أَعْتَقَ رَقَبَۃً مُسْلِمَۃً فَہِیَ فِدَاؤُہُ مِنَ النَّارِ۔قَالَ عَفَّانُ: مَکَانَ کُلِّ عَظْمٍ مِنْ عِظَامِ مُحَرِّرِہِ بِعَظْمٍ مِنْ عِظَامِہِ، وَمَنْ أَدْرَکَ أَحَدَ وَالِدَیْہِ ثُمَّ لَمْ یُغْفَرْ لَہُ فَأَبْعَدَہُ اللّٰہُ، وَمَنْ ضَمَّ یَتِیمًا مِنْ بَیْنِ أَبَوَیْنِ مُسْلِمَیْنِ، قَالَ عَفَّانُ: إِلٰی طَعَامِہِ وَشَرَابِہِ حَتّٰی یُغْنِیَہُ اللّٰہُ وَجَبَتْ لَہُ الْجَنَّۃُ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۲۳۹)
۔ سیدنا مالک بن عمرو قشیری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مسلمان گردن آزاد کی، تو یہ آگ سے اس کا فدیہ بنے گی، عفان راوی کے الفاظ یہ ہیں: آزاد شدہ کی ہر ہڈی کے عوض آزاد کنندہ کی ہر ہڈی جہنم سے آزاد ہو جائے گی، اور جس نے اپنے والدین میں ایک کو پایا اور پھر (اس کی خدمت کر کے) اپنے آپ کو بخشوا نہ سکا تو اللہ تعالیٰ اس کو دور کر دے، اور جس نے مسلمان والدین کا یتیم بچہ کھانے اور پینے کے معاملات میں اپنے ساتھ ملا لیا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس بچے کو غنی کر دیا، اس کے لیے جنت واجب ہو جائے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(5217)
Background
Arabic

Urdu

English