۔ (۵۲۲۴)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ
رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا جَائَ خَادِمُ أَحَدِکُمْ بِطَعَامِہِ فَلْیَبْدَأْ بِہِ، فَلْیُطْعِمْہُ أَوْ لِیُجْلِسْہُ مَعَہُ، فَإِنَّہُ وَلِیَ حَرَّہُ وَدُخَانَہُ۔)) (مسند أحمد: ۳۶۸۰)
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی کا خادم اس کا کھانا لے کر آئے اور وہ کھانے لگے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو بھی کھلائے یا اس کو اپنے پاس بٹھا دے، کیونکہ اس کی گرمی اور دھواں اس نے برداشت کیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5224)