۔ (۵۲۲۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِذَا صَلَحَ خَادِمُ اَحَدِکُمْ لَہٗ طَعَامًا فَکَفَاہٗ حَرَّہٗ وَبُرْدَہٗ فَلْیُجْلِسْہٗ مَعَہٗ، فَاِنْ اَبٰی فَلْیُنَاوِلْہٗ اُکْلَۃً فِیْ یَدِہِ۔)) (مسند أحمد: ۷۵۰۵)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی کا خادم اس کا کھانا تیار کرے تو وہی ہے، جو اس کے لیے گرمی اور سردی برداشت کرتا ہے، اس لیے مخدوم کو چاہیے کہ وہ اس کو اپنے ساتھ بٹھا لے اور اگر وہ اس طرح نہ کرے تو اس کے ہاتھ میں لقمہ پکڑا دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5225)