۔ (۵۲۲۷)۔ عَنْ اَبِی الزُّبَیْرِ اَنَّہٗ سَاَلَ جَابِرًا عَنْ خَادِمِ الرَّجُلِ اِذَا کَفَاہُ الْمُشَقَّۃَ وَالْحَرَّ؟ فَقَالَ: اَمَرَنَا النَّبِیُّ اَنْ نَدْعُوْہٗ، فَاِنْ کَرِہَ اَحَدُنَا اَنْ یَطْعَمَ مَعَہٗ فَلْیُطْعِمْہٗ اُکْلَۃً فِیْ یَدِہِ۔ (مسند أحمد: ۱۴۷۸۹)
۔ ابو زبیر سے مروی ہے کہ انھوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس خادم کے بارے میں سوال کیا، جو مالک کو محنت اور گرمی سے کفایت کرتا ہے، انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اسے بلائیں، اگر وہ اپنے ساتھ کھانا کھلانے کو ناپسند کرتا ہے تو اس کے ہاتھ میں ایک لقمہ دے دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5227)