Blog
Books



۔ (۵۲۲۹)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیْدَ، عَنْ اَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ فِیْ حَجَّۃِ الْوِدَاعِ: ((اَرِقَّائَکُمْ، اَرِقَّائَکُمْ، اَرِقَّائَکُمْ، اَطْعِمُوْا ھُمْ مِمَّا تَأْکُلُوْنَ، وَاکْسُوْھُمْ مِمَّا تَلْبَسُوْنَ، فَاِنْ جَائُ وْا بِذَنْبٍ لَا تُرِیْدُوْنَ اَنْ تَغْفِرُوْہٗ فَبِیْعُوْا عِبَادَ اللّٰہِ وَلَا تُعَذِّبُوْھُمْ)) (مسند أحمد: ۱۶۵۲۲)
۔ سیدنا یزید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: اپنے غلاموں کا خیال رکھنا، اپنے غلاموں کا خیال رکھنا، اپنے غلاموں کا خیال رکھنا، جو کچھ خود کھاتے ہو، اسی میں سے ان کو کھلایا کرو، جو کچھ خود پہنتے ہو، ان کو بھی اسی میں سے پہناؤ، اگر وہ کوئی ایسا گناہ کر گزریں، جو تم نہ بخشنا چاہو، تو اللہ تعالیٰ کے ان بندوں کو بیچ دو اور ان کو عذاب نہ دو۔
Musnad Ahmad, Hadith(5229)
Background
Arabic

Urdu

English