۔ (۵۲۳۲)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَا یَقُلْ أَحَدُکُمْ اسْقِ
رَبَّکَ أَطْعِمْ رَبَّکَ وَضِّئْ رَبَّکَ، وَلَا یَقُلْ أَحَدُکُمْ رَبِّی، وَلْیَقُلْ سَیِّدِی وَمَوْلَایَ، وَلَا یَقُلْ اَحَدُکُمْ عَبْدِیْ وَاَمَتِیْ وَلْیَقُلْ فَتَاتِیْ وَغُلَامِی۔)) (مسند أحمد: ۸۱۸۲)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی کسی غلام سے اس طرح نہ کہے: تو اپنے رب کو پانی پلا، تو اپنے رب کو کھانا کھلا، تو اپنے رب کو وضو کروا۔ اور کوئی غلام اس طرح نہ کہے: میرا رب، بلکہ وہ یوں کہے: میرا سردار اور میرا مولا، اسی طرح کوئی مالک اس طرح نہ کہے: عَبْدِیْ، اَمَتِیْ، بلکہ وہ کہے: میرا جوان، میرا غلام۔
Musnad Ahmad, Hadith(5232)