۔ (۵۲۵۰)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا أَطَاعَ الْعَبْدُ رَبَّہُ وَسَیِّدَہُ فَلَہُ أَجْرَانِ۔)) قَالَ: فَلَمَّا أُعْتِقَ أَبُو رَافِعٍ بَکٰی فَقِیلَ لَہُ مَا یُبْکِیکَ؟ قَالَ: کَانَ لِی أَجْرَانِ فَذَہَبَ أَحَدُہُمَا۔ (مسند أحمد: ۸۵۱۸)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب غلام اپنے ربّ اور اپنے مالک دونوں کی اطاعت کرتا ہے تو اس کے لیے دو اجر ہوتے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: جب سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کو آزاد کیا گیا تو وہ رونے لگ گئے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سی چیز ان کو رُلا رہی ہے تو انھوں نے کہا: میرے لیے دو اجر تھے، ان میں سے ایک ختم ہو گیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5250)