۔ (۵۲۵۱)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اَلْعَبْدُ اِذَا اَحْسَنَ عِبَادَۃَ رَبِّہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی وَنَصَحَ لِسَیِّدِہِ کَانَ لَہٗ اَجْرُہٗ مَرَّتَیْنِ۔)) (مسند أحمد: ۴۶۷۳)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب غلام اپنے ربّ کی عبادت بھی اچھے انداز میں کرتا ہے اور اپنے مالک کی خیرخواہی بھی کرتا ہے تو اس کے لیے دو اجر ہوتے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(5251)