۔ (۵۲۶)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍؓ قَالَ: خَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِحَاجَتِہِ فَقَالَ: ((الْتَمِسْ لِیْ ثَـلَاثَۃَ أَحْجَارٍ۔)) قَالَ: فَأَتَیْتُہُ بِحَجَرَیْنِ وَرَوْثَۃٍ، قَالَ: فَأَخَذَ الْحَجَرَیْنِ وَأَلْقَی الرَّوْثَۃَ وَقَالَ: ((اِنَّہَا رِکْسٌ۔)) (مسند أحمد: ۳۹۶۶)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نکلے اور فرمایا: میرے لیے تین پتھر تلاش کر کے لاؤ۔ پس میں دو پتھر اور ایک لید لے کر آیا، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو پتھر لے لیے اور لید پھینک دی اور فرمایا: یہ گندی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(526)