۔ (۵۲۵۳)۔ عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ
رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((نِعِمَّا لِلْعَبْدِ أَنْ یَتَوَفَّاہُ اللّٰہُ بِحُسْنِ عِبَادَۃِ رَبِّہِ وَبِطَاعَۃِ سَیِّدِہِ نِعِمَّا لَہُ وَنِعِمَّا لَہُ۔))(مسند أحمد: ۷۶۴۲)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کتنی بہترین چیز ہے اس غلام کے لیے، جس کو اللہ تعالیٰ اس حال میں فوت کرتا ہے کہ وہ اپنے ربّ کی عبادت اور اپنے مالک کی اطاعت اچھے انداز میں کرتا ہے، یہ اس کے لیے بہترین چیز ہے، بلکہ بہت ہی بہترین ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(5253)