۔ (۵۲۵۵)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ ذَکَرَ عَنْ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((أَنَّ الْعَبْدَ الْمَمْلُوکَ لَیُحَاسَبُ بِصَلَاتِہِ، فَإِنْ نَقَصَ مِنْہَا شَیْئًا قِیلَ لَہُ نَقَصْتَ مِنْہَا، فَیَقُولُ: یَا رَبِّ سَلَّطْتَ عَلَیَّ مَلِیکًا شَغَلَنِی عَنْ صَلَاتِی، فَیَقُولُ: قَدْ رَأَیْتُکَ تَسْرِقُ مِنْ مَالِہِ لِنَفْسِکَ، فَہَلَّا سَرَقْتَ لِنَفْسِکَ مِنْ عَمَلِکَ أَوْ عَمَلِہِ، قَالَ: فَیَتَّخِذُ اللّٰہُ عَلَیْہِ الْحُجَّۃَ۔)) (مسند أحمد: ۸۳۳۵)
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک غلام کی نماز کا محاسبہ ہو گا ، اگر اس نے کمی کی ہو گی تو اس سے کہا جائے گا: تو نے تو کمی کی ہے، وہ کہے گا: اے میرے ربّ! تو نے مجھ پر ایسا مالک مسلط کر دیا تھا، جو مجھے نماز سے مصروف رکھتا تھا، اللہ تعالیٰ کہے گا: میں نے تجھے دیکھا تھا کہ تو اپنی ذات کے لیے اس کا مال چوری کر لیتا تھا، پس ایسے کیوں نہ ہوا کہ تو نے اپنے عمل کے لیے یا اس کے کام میں سے چوری کر کے (نماز ادا کی ہوتی)، پس اللہ تعالیٰ اس پر دلیل قائم کر دے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5255)