۔ (۵۲۶۶)۔ (وَعَنْہٗ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ اَعْتَقَ نَصِیْبًا لَہٗ فِی اِنْسَانٍ اَوْ مَمْلُوْکٍ کُلِّفَ عِتْقَ بَقِیَّتِہِ، فَاِنْ لَمْ یَکُنْ لَہٗ مَالٌ یُعْتِقُہٗ بِہِ، فَقَدْ جَازَ مَا عَتَقَ۔)) (مسند أحمد: ۵۴۷۴)
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے کسی مشترک غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کیا تو اس آدمی کو اس غلام کی ساری قیمت کا مکلف ٹھہرایا جائے گا، لیکن اگر اس کے پاس اتنا مال نہ ہو کہ وہ سارے غلام کو آزاد کر سکے تو اتنا حصہ تو آزاد ہو جائے گا، جتنا وہ کرے گا۔ ‘
Musnad Ahmad, Hadith(5266)