۔ (۵۲۸)۔ وَعَنْہُ أَیْضًا، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَتَاہُ لَیْلَۃَ الْجِنِّ وَمَعَہُ عَظْمٌ حَائِلٌ وَبَعْرَۃٌ وَفَحْمَۃٌ فَقَالَ: ((لَاتَسْتَنْجِیَنَّ بِشَیْئٍ مِنْ ہٰذَا، اِذَا خَرَجْتَ اِلَی الْخَلَائِ۔)) (مسند أحمد: ۴۳۷۵)
سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنوں والی رات کو ان کے پاس آئے، جبکہ ان کے پاس بوسیدہ ہو جانے والی ہڈی، اونٹ کی مینگنی اور کوئلے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تو قضائے حاجت کے لیے جائے تو ان میں سے کسی چیز سے استنجا نہیں کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(528)