۔ (۵۲۸۱)۔ (وَعَنْہٗ اَیْضًا): أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((أَیُّمَا عَبْدٍ کَاتَبَ عَلٰی مِائَۃِ أُوقِیَّۃٍ فَأَدَّاہَا إِلَّا عَشْرَۃَ أَوَاقٍ فَہُوَ عَبْدٌ، وَأَیُّمَا عَبْدٍ کَاتَبَ عَلٰی مِائَۃِ دِینَارٍ فَأَدَّاہَا إِلَّا عَشَرَۃَ دَنَانِیرَ فَہُوَ عَبْدٌ۔)) (مسند أحمد: ۶۷۲۶)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس غلام نے سو اوقیوں پر مکاتَبت کی ہو اور اس نے ساری قیمت ادا کر دی ہو، ما سوائے دس اوقیوں کے تو وہ غلام ہی رہے گا اور جس غلام نے سو دیناروں پر مکاتَبت کی ہو اور اس نے سارے دینار ادا کر دیئے ہوں، ما سوائے دس دینار وں کے، تو وہ غلام ہی رہے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5281)