۔ (۵۲۹۵)۔ عَنْ عُمَرَ رضی اللہ عنہ اَنَّہٗ قَالَ: لَا وَاَبِیْ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَہْ، اِنَّہٗ مَنْ حَلَفَ بِشَیْئٍ دُوْنِ اللّٰہِ فَقَدْ اَشْرَکَ۔)) (مسند أحمد: ۳۲۹)
۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب انھوں نے یوں کہتے ہوئے قسم اٹھائی کہ نہیں، میرے باپ کی قسم ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: رک جاؤ، بیشک جس نے اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور چیز کی قسم اٹھائی،ا س نے شرک کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(5295)