۔ (۵۳۰۳)۔ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِیہِ
قَالَ: حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزّٰی، فَقَالَ أَصْحَابِی: قَدْ قُلْتَ ہُجْرًا، فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقُلْتُ: إِنَّ الْعَہْدَ کَانَ قَرِیبًا، وَإِنِّی حَلَفْتُ بِاللَّاتِ وَالْعُزَّی، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((قُلْ لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ ثَلَاثًا، ثُمَّ انْفُثْ عَنْ یَسَارِکَ ثَلَاثًا، وَتَعَوَّذْ وَلَا تَعُدْ۔)) (مسند أحمد: ۱۵۹۰)
۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے لات اور عزی کی قسم اٹھا لی، میرے ساتھیوں نے مجھے کہا: تم نے قبیح کلام بولا ہے، پس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: ہمارا دورِ جاہلیت قریب قریب ہے اور میں نے لات و عزی کی قسم اٹھا لی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم تین بار لَا اِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ کہو، پھر تین بار اپنی بائیں طرف تھوکو اور پناہ طلب کرو اور دوبارہ ایسی قسم نہ اٹھاؤ۔
Musnad Ahmad, Hadith(5303)